پروٹوکول اور سیکیورٹی میں بہت فرق ہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہے
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
پیر 23 اپریل 2018 20:12
(جاری ہے)
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نجی سیکیورٹی بھی باقاعدہ اجازت کے بغیر کام نہیں کر سکتی،کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں نجی سیکیورٹی نہیں جا سکتی اس لیے صرف نجی سیکیورٹی سے کام نہیں چلایا جا سکتا، ہمیں اس معاملے کو سیکیورٹی کے پوائنٹ آف ویو ہی سے دیکھنا چاہیئے نہ کہ اس طریقے سے کہ کوئی نجی سیکیورٹی رکھ سکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں خطرات لاحق ہیں ہمیں بلاامتیاز ان سب کو پوری سیکیورٹی فراہم کرنی ہے کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شاباش سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سیکیورٹی صوبے خود دیتے ہیں اس لیے سیکرٹریوں کو سیکیورٹی معاملات پر غور کرنا چاہیئے اور جہاں کسی کو کوئی خطرہ ہے اور اسے سیکیورٹی کی ضرورت ہے اسے سیکیورٹی ضرور فراہم کی جائے لیکن اس پورے عمل کو دستاویزی شکل بھی دی جانی چاہیئے کیونکہ یہ اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے جو ضابطہ اخلاق موجود ہے اس کی پیروی کی جانی چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.