نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کا درگئی میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 اپریل 2018 20:48

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ملاکنڈ کے زیر اہتمام درگئی میں احتجاجی مظاہرہ ہو ا اور احتجاجی کیمپ لگایا جس میں ضلع ملاکنڈ بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے آساتذہ ، فیمیل آساتذہ اور پرنسپلز نے بھر پور شرکت کی ۔ احتجاجی کیمپ سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد زمان ، تحصیل صدر یار محمد ، جنرل سیکرٹری بلال خان ،یاسر خان ایڈوکیٹ ،طارق انور ، نعیم خان اوراحسان الله سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

پین ملاکنڈ کے عہدیداروں ، پرائیویٹ سکولز مالکان ، آساتذہ اور پرنسپلز نے درگئی بازار میں احتجاجی جلوس بھی نکالا جس کی قیادت پرائیویٹ ایجوکیشن نٹ ورک صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ ، ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد زمان نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ ہم غیرملکی ڈونرایجنسیز کی ملک دشمن اور تعلیم کُش پالیسیاں ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں اور آخری دم تک اس کی مخالفت کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ان غیر ملکی ڈونرایجنسیز کے خلاف احتجاج ہر محب وطن پاکستانی پر فرض ہے اور ہم کسی صورت آزاد قوم کو پھر سے غیروں کی غلامی نہیں کرنے دینگے۔ مقررین نے کہا کہ صوبائی قائدین کے ہر فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ پین ملاکنڈ کے احتجاج کے موقع پر ضلع بھر کے نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں ۔

متعلقہ عنوان :