اولپنڈی،متحدہ مجلس عمل پنجاب کا راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان

پیر 23 اپریل 2018 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل صوبہ پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 24 ، 25 اور 26 اپریل کو اٹک ،ْ اسلام آباد ،ْراولپنڈی ،ْ جہلم اور چکوال کی ضلعی تنظیموں کا انتخاب ہوگاگزشتہ روز دینی جماعتوں کے ملک گیر اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) کی راولپنڈی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس جماعت اسلامی کے سیکرٹریٹ سید مودودیؒ بلڈنگ میں ڈویژنل آرگنائزر اور امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمان سواتی کی صدارت میں منعقد ہوا اس اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کے طارق منیر بٹ ،ْجمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈاکٹر ضیا الرحمان ھمد زئی ،ْ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سید عتیق الرحمان شاہ اور اسلامی تحریک کے جعفر نقوی نے شرکت کی ہے شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے دستور کے مطابق انتخاب اتفاق رائے سے کرایا جائے گا تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو پھر خفیہ پرچہ رائے دہی سے فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل ضلع اٹک کا انتخاب 24 اپریل ،ْراولپنڈی اور اسلام آباد25 اپریل ،ْجبکہ جہلم اور چکوال کی ضلعی تنظیم کا انتخاب 26 اپریل کو ہوگا شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ انتخاب ایم ایم اے میں شامل پانچ جماعتوں کی 20 رکنی کونسل کرے گی ضلعی کونسل میں ہر جماعت سی4 نمائندے شامل ہوں گے۔