ڈی پی اوچنیوٹ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

پیر 23 اپریل 2018 23:11

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز صاحبان ، ایس ایچ اوز، محرران اور فرنٹ ڈیسک عملہ نے شرکت کی ، دوران میٹنگ زیر تفتیش سنگین مقدمات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور کارکردگی کے بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو شوکا ز نوٹس جاری کیے گئے ۔

رواں ماہ قتل، ڈکیتی ، رابری سمیت مختلف مقدمات میںمطلوب 101 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے جن میں 23 مجرمان اشتہاری کیٹیگری A اور 78 اشتہاری کیٹیگری B کے شامل ہیں ۔ دوران میٹنگ ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :