ای لائبریری ملتان میں " ورلڈ بک ڈے " کا انعقاد

پیر 23 اپریل 2018 22:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ای لائبریری ملتان میں " ورلڈ بک ڈے "منایا گیاجس میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین شاہ اور پروفیسر اعظم نے اس موقع پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی کیمپس انچارج (NCBA&E)ڈاکٹرعلی اسد جبکہ مہمانان اعزاز ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر شاہد حسین ندیم تھے ، لائبریرین محمد سلیم نے ای لائبریری ملتان کا تعارف کرایا اور اس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔