غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس اور پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر 8دوکاندارگرفتار

پیر 23 اپریل 2018 23:24

رحیم یارخان۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس اور پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 8دوکانداروں کو پولیس نے گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے پولیس کو اطلاع ملی کہ ترنڈہ سوائے خان،چک80پی، شاہ گڑھ ،کوٹسمابہ، چک253پی کے علاقوں میں دوکاندار غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس اور پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر 8دوکانداروں اشرف، علی احمد، جاوید اقبال، شہزاد، عمران علی، محمود احمد، زاہد اوراکبر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مصنوعات قبضہ میں لے لیں بعد ازاں پولیس نے ان دوکانداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :