پاکستان تحریک انصاف کے بینرز پر آرمی چیف اورچیف جسٹس کی تصویر کس نے لگوائی ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل اپریل 11:34

پاکستان تحریک انصاف کے بینرز پر آرمی چیف اورچیف جسٹس کی تصویر کس نے ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) :گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں نے اپنے انتخابی فلیکسز پر عمران خان،، آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگا دی ہیں۔ این اے 80سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار ناصر چیمہ اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 53 کے ایک اور اُمیدوارمہر ناصر حسین اداروں کے سربراہوں کی حمایت میں ایک ریلی بھی نکال چکے ہیں، ناصر محمود نے بیس اپریل کو آرمی چیف اور چیف جسٹس کی حمایت میں ایک ریلی بھی نکالی تھی۔

(جاری ہے)

اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروائے گئے ،ا س ریلی میں تین سو سے زائد گاڑیاں بھی شامل تھیں جس میں شریک پی ٹی آئی کارکنان نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے۔ ان تمام پلے کارڈ پر کرپشن کے خلاف ٓرمی ، عدلیہ اور عوام کے ایک پیج پر ہونے کی تحریریں درج تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلی ختم ہوتے ہی انتطامیہ نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر والے بینرز اتار دئے۔ جس پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے احتجاج بھی کیا۔