Live Updates

نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس لا سیکرٹری سے جج کیسے بنے ۔ نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 11:59

نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس لا سیکرٹری سے جج کیسے بنے ۔ نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : سابق وزیرا عظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ ہمارا کس طرح خیال رکھ رہی ہے 8 ماہ سے سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے ، ہم سے غلطی ہوئی ہم اسے ختم نہیں کر سکے،ہم نے اگر کرپشن کے مال سے اثاثے بنائے ہیں تو اس کو ثابت کیا جائے۔

(جاری ہے)

کرپشن کا الزام تو لگایا گیا لیکن آج تک کوئی ایک چیز بھی ثابت نہیں کر سکے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ نیب اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس لا سیکرٹری سے جج کیسے بن گئے ؟ عدالت میں ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میڈیا میں شور کیا جا رہا تھا ظاہرشاہ کوئی نئے ثبوت لے کر آئے ہیں۔ نئے ثبوتوں کے مطابق بلوں اور لینڈ رجسٹری میں نہ میرا نام ہے اور نہ ہی میرے بھائیوں کا۔کہا گیا کہ نواز شریف سے سکیورٹی واپس لینے کا نہیں کہا۔ اس کے باوجود ہمارے گھر سے کیمرے ، بیرئیرز اور سکیورٹی واپس لے لی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات