ٹی ایم اے ڈگرمیں بھی ای ہڈنگ سسٹم کاآغاز

منگل 24 اپریل 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء)ٹی ایم اے ڈگر میں بھی ای ہڈنگ سسٹم کاآغاز ہوگیا۔ تحصیل میونسپل آفس ڈگرنے اے ڈی پی 2016-17ء سی ایم ڈی او ڈسٹرکٹ کونسل کے 4کروڑ 39لاکھ 10ہزار کے ترقیاتی منصوبے ای ہڈنگ کے ذریعے سب سے کم ریٹ دینے والے کنٹریکٹرز کو دیدیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوکل پرسن صداقت علی خان‘ تحصیل ناظم مولانا سعید الرحمن منفکر‘ ٹی ایم او امین خان بھی موجود تھے۔