وزیردفاع خرم دستگیر خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل اپریل 13:57

وزیردفاع خرم دستگیر خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) وزیردفاع خرم دستگیر خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران خرم دستگیر نے چینی وزیر دفاع کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال اوربھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چینی وزیردفاع نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پاکستانی موقف کی حمایت کر تے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونے والی وزرائے دفاع کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :