لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کا یوسی 247کاہنہ میں آئی کیمپ کا انعقاد ، 350سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ

منگل اپریل 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء)کمپری ہینسوآئی کیئرپروگرام لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام یونین کونسل 247کاہنہ میں میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،مفت آئی کیمپ بسم اللہ فری ڈسپنسری کی طرف سے لگایا گیا جس میں 350سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا،مریضوں کو مفت آئی ڈراپس اورنزدیک نطرکی عینکیں بھی دی گئیں۔

آئی کیمپ زیرنگرانی ڈاکٹرمحمدعدنان منعقد ہوا،جبکہ میاں کاشف خادم،ایم اے تبسم،غلام مصطفی بھٹی،مرزاابراربیگ،سیدصدا حسین کاظمی ،عثمان بیگ ،علی رضا،عثمان نے خصوصی شرکت کی،،کیمپ میںکمپری ہینسوآئی کیئرپروگرام لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرظفر، ڈاکٹرپرویزدریزرحمن،ڈاکٹرخضربشیر،ڈاکٹراحتشام الحق،ڈاکٹرفداحسین،ڈاکٹرمیمونہ اعجاز،ڈاکٹررمشاء ادریس نے سینکڑوں مریضوں کا کمپیوٹرائزڈ معائنہ کیااور مریضوں کو فری عینکیں اور آئی ڈراپس بھی دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہا کہ ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کومفت طبی سہولیات میسر آسکیں۔ دکھی مجبور اور بے سہارا افراد کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔