آئندہ انتخابات میں مودی کے یار کو عوام مسترد کردیگی پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے ‘شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی کو ضیاء الحق اور مشرف نہ تو ڑ سکا بلکہ انکے اپنے گل چھروں نے تباہ کیا ،(ن) لیگ نے ملک کو اتنا قرضے تلے دبا دیا کہ عوام سوچ بھی نہیں سکتی ‘صحافیوں سے گفتگو

منگل اپریل 17:20

آئندہ انتخابات میں مودی کے یار کو عوام مسترد کردیگی پاکستان کو کرپشن ..
ا وکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے مر کزی وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مودی کے یار کو عوام مسترد کردیگی پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے ،،پاکستان کے سب سے بڑی پارٹی پی پی پی اب یہ محدود ہو کر صرف سندھ تک رہ گئی ہے اور مسلم لیگ نواز جو اپنے آپ کو بہت طا قتورکہتی تھی وہ اتنا مینڈنٹ لیکر بھی ناکام حکوت کرتی رہی۔

ان خیالات کا انہوں نے اوکاڑہ میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر ضلعی صدر چوہدری طارق ارشاد ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فیضان گجر ،مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ،سید پیر صمصام علی شاہ بخاری بھی مو قع پر مو جود تھے۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کو ضیاء الحق اور مشرف نہ تو ڑ سکا بلکہ انکے اپنے گل چھروں نے تباہ کیا (ن) لیگ نے ملک کو اتنا قرضے تلے دبا دیا کہ عوام سوچ بھی نہیں سکتی عوام کے ووٹوں سے بنے والی حکومت نے عوام کو اندھروں میں رکھا ان کے منہ سے عوام کے ووٹوں کی عزت کی با ت اچھی نہیں لگتی یہ عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنا یا سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت نے اِن پانچ سالوں میں جیتنا قرضہ لیا وہ پاکستان کے سا تھ سالوں سے کہیں زیادہ ہے اور ہر پیدا ہو نے والا بچہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مقروض ہے جس ملک کا بچہ مقروض پیدا ہو ان حکمرانوں کا اللہ ہی حافظ ہے ۔