حکو مت نے پی ایس ڈ ی پی کے تحت گز شتہ ما لی سال کے دوران مختلف شعبوں میں تر قیا تی منصوبوں کیلئے 628 ارب روپے جاری کیے،

رقم میں 140 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل

منگل 24 اپریل 2018 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) حکو مت نے پی ایس ڈ ی پی کے تحت گز شتہ ما لی سال کے دوران مختلف شعبوں میں تر قیا تی منصوبوں کے لیے 628 ارب روپے جاری کیے۔ پی ایس ڈی کی مد میں جاری کی جانے والے رقم میں 140 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی و تر قی کی دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت ایکہزار ایک ارب روپے مختص کیے تھے۔

بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو کے لیے 580 ارب روپے مختص کیے گئے جن میں سے 390 ارب روپے جاری کئے گئے۔ توانائی کے شعبہ کے لیے 87 ارب روپے مختص کیے گئے جن میں 57 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ شعبہ مواصلات کے لیے 411 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 286 ارب روپے جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سماجی شعبہ کے لیے 147 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 69 ارب روپے جاری کئے گئے۔

شعبہ تعلیم کے لیے 44 ارب روپے مختص کئے گئے جن 24 ارب روپے جاری کئے گئے۔ شعبہ صحت کے لیے 56 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 12 ارب روپے جاری کئے گئے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں 5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ گورننس کے لیے 14 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 7 ارب روپے جاری کئے گئے۔آزاد جموں کشمیر؛فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت خصوصی علاقوں کے لیے 61 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے 51 ارب روپے جاری کئے گئے۔

پیداواری شعبے کے لیے 6 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 2 ارب روپے جاری کئے گئے۔ ایرا کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے 5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ وزارت خزانہ کے تحت خصوصی منصوبوں کے لیے 135 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 71 ارب روپے جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :