سندھ میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی صوبائی وزراء نے نظر انداز کردی

ضیاء لنجار سمیت 2 اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران گٹکا کھاتے رہے،سپیکر کی تنبیہ

منگل 24 اپریل 2018 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سندھ میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی کے باوجود صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار سمیت 2 اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران گٹکا کھاتے رہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار اور ایم پی اے فراز ڈیرو کو گٹکا کھاتے دیکھا تو انہیں تنبیہ کی۔اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ سپاری یا تمباکو کھانا ایوان میں منع ہے اور اگر تمباکو کھانے کا شوق ہے تو ایوان سے باہر جا کر کھائیں۔جس پر صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار اور فراز ڈیرو ایوان سے باہر چلے گئے۔ یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔