سرگودھا،حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی یونین کونسلوں کو ماہانہ اخراجات کی مد میں 1 ارب 81 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے

منگل 24 اپریل 2018 20:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی 4 ہزار سے زائد یونین کونسلوں کو ماہانہ اخراجات کی مد میں 1 ارب 81 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ،سرگودھا ڈویژن کی 349 یونین کونسلوں کیلئے 10 کروڑ سے زائد کے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں جس سے ضلع سرگودھا کیلئے 5 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کی 4015 یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب 81کروڑ 46لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،جو صوبہ بھر کی یونین کونسلوں کے اکائوٹوںمیں منتقل کر دیئے گئے ہیں،محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کیلئے 10 کروڑ 41 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس میں ضلع سرگودھا کی 186 یونین کونسلوں کیلئے 5 کروڑ 58 لاکھ،ضلع خوشاب کی 46 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 38 لاکھ ،ضلع میانولی کی 51 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 53لاکھ اور ضلع بھکر کی 92 یونین کونسلوں کو ماہ اپریل کیلئے 1 کروڑ 92لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :