باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اے این ایف حکام نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ سمگلر کو گرفتار کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اے این ایف حکام نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے ایئرعریبیہ کی فلائٹ نمبرG9-555کی چیکنگ کی اور ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر سامان سے ایک کلو سے زائد منشیات بر آند کر لیں جبکہ بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا جو کہ شارجہ جارہاتھا ورملزم سے تفتیش جاری ہے