لنڈیکوتل میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

منگل 24 اپریل 2018 21:31

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے چاروازگے کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیپو لیٹکل انتظامیہ نے دو افراد کو گرفتار کر لئے، ایم ایس ڈاکٹر خالد جاوید نے زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کر دی خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں چاروازگے کے مقام پر سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ایک شخص گل کریم ولد گل رحیم سکنہ لوئے شلمان موقع پر جاں بحق ہو گیا مبینہ شخص ایف سی 102وینگ میں بطور سپاہی کام کر رہا تھاجو آج چھٹی پر جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کے شکار ہوگیاٹریفک تصادم میں زخمی ہو نے والا اسلامیہ پبلک سکول کے بچے طفیل اوربلال ولدگلستان سکنہ لوئے شلمان کو فوری طبعی امداد کے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں پر ایک بچے کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا لیکن دوسرے بچے کی حالت تشویشناک تھی جن کو مزید علاج کے لئے پشاور منتقل کر دیا