ْ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کو قومی و مذہبی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں ، کمشنر چیچہ وطنی

منگل 24 اپریل 2018 21:53

چیچہ وطنی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈاکٹرو ں پر زور دیاہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کواپنی مذہبی اور قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں تا کہ صحت کے شعبے پر عوام کا اعتماد بحال اور حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سہولیات کا بہتر استعمال ممکن ہو ،صوبائی حکومت نے صحت کے تمام مراکز اور ہسپتالوں پر مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے تا کہ غریب آدمی کو مکمل صحت یابی تک طبی سہولیات میسر آ سکیں ،انہو ںنے یہ بات ضلع کونسل ہال میں 2017ء کے دوران اعلی کارکردگی پر ساہیوال ڈویژن کی60ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کیش پرائز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈاکٹر صادق سلیم ،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن میاں جمیل احمد ، تینوں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا ،ڈاکٹر سراج الدین شاد اور ڈاکٹر سیف اللہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر امتیاز احمد رانا اور ڈاکٹر مہر ارشاد احمد کے علاوہ ڈاکٹروں و عملے کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ،کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دونوں شعبوں کی سروس ڈیلوری میں بہت بہتری بھی آئی ہے جسے برقرار رکھا جانا چاہیے ،انہو ںنے محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو بنیادی مراکز صحت پر ہی طبی سہولیات ممکن بنائیں تا کہ انہیں تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں میں آنے کی ضرورت نہ پڑے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ڈویژن کے 60افراد میں 57لاکھ 72ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے جا رہے ہیں جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے تا کہ دوسرے ڈاکٹروں اور عملے کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے ،انہو ںنے بتایا کہ محکمہ صحت میں جزا اور سز اکے تصور کو فروغ دیا گیا ہے جبکہ انعامات کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والوں کو سخت سزائیں بھی دی جا رہی ہیں،انہو ںنے بتایا کہ عطائیت کیخلاف مہم کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے رش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر کام کے دبائو میں اضافہ ہوا ہے لیکن ا س کے باوجود ہر شخص کو چیک کر کے دوائی دی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ایسے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے جنہو ںنے اپنی ڈگریاں کرائے پر دے رکھی ہیں اور بورڈز پر صر ف ان کے نام ہیں جبکہ کلینکس عطائی چلا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :