پولیس کی کرائم میٹنگ میں جرائم کی صورتحال کاجائزہ

منگل 24 اپریل 2018 21:53

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ایس ڈی پی اوسرکل حرم گیٹ عظمت اللہ کی سربراہی میں منعقدہ کرائم میٹنگ میں جرائم کی صورتحال اورزیرتفتیش مقدمات کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی اونے پولیس افسران کواپنے سرکلزمیں ہونے والے جرائم پرکنٹرول کاحکم دیااورحساس مقامات کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔سرکل حرم گیٹ میں بنک ،گرجاگھروں،تعلیمی اداروں ،منی چینجرزاورمائیکروفنانس اداروں کی سیکورٹی کوفول پروف بنانے کی ہدایت دیں ۔انہوںنے بالخصوص اشتہاری مجرمان کے گردگھیراتنگ کرنے کی ہدایت کی ۔اس کے علاوہ رہاشدہ عادی مجرمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کاحکم دیا۔

متعلقہ عنوان :