شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف نے نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرادیا

منگل اپریل 21:57

شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف نے نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف نے طلبی پر نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے صاف پانی کمپنی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو طلب کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران علی پر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کمپنی میں کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی زیر حراست پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید نے بھی عمران علی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے تھے۔ عمران علی یوسف پر گلبرگ کے علاقے میں کمرشل پلازہ کی ملکیت کا بھی الزام ہے۔نیب کی جانب سے عمران علی یوسف کو چند روز قبل طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور اپنے نمائندے کے ذریعے پیشی کیلئے مزید وقت مانگا تھا۔