بیوی کے طعنوں سے تنگ آکر چینی شخص نے سمارٹ روبوٹ باورچی بنا لیا
امین اکبر منگل 24 اپریل 2018 23:47
ہی چنگ شنگھائی کی ایک کیٹرنگ کمپنی کے سی ای او ہیں۔اُن کی بیوی کو اُن سے شکایت تھی کہ وہ اچھا کھانا نہیں پکا سکتے۔ بیوی کے طعنوں سے تنگ ا کر انہوں نے 8 سال کی محنت کے بعد ایک سمارٹ ککر بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سمارٹ ککر کو بنانے میں انہیں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا تھا لیکن انہیں یقین تھا کہ ایک دن وہ باورچی خانے سے ضرور آزاد ہو جائیں گے۔
یہ ککر کوئی بھی ڈش پکانے میں تین سے چار منٹ لگاتا ہے اوراس میں خود کار صفائی کا نظام بھی ہے۔
(جاری ہے)
فی الحال اس ککر کو فروخت نہیں کیا جا رہا بلکہ اسے ابھی کرائے پر دیا جائے گا۔
صارفین 10ہزار یوان یا 1588 ڈالر ڈیپازٹ کراکر کرائے پر لے سکتےہیں۔ ککر میں ایک ڈش پکانے کا کرایہ 1 یوان یا 0.16 ڈالر ہوگا۔چینی سوشل میڈیا پر اس سمارٹ ککر کے حوالے سے اچھی خاصی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ساری ایجادات کا بنیادی محرک انسانوں کی سستی ہوتی ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ کھانے پکاتے ہوئے سب سے اہم مرحلہ سبزی بنانے کا ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ یہ کام سمارٹ ککر نہیں کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.