’’ سنجو‘‘میں سنجے دت کے کئی روپ

بدھ 25 اپریل 2018 14:14

’’ سنجو‘‘میں سنجے دت کے کئی روپ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی پر مبنی بالی وڈ فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ حال ہی میں فلم کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ سنجے دت جیسے اداکار رنبیر کپور کے 6 روپ ٹیزر کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کو جہاںسنجے کی چال ڈھال اور انداز میں جیل سے نکلتے ہوئے دکھایا جارہا ہے وہیں ان کی زندگی کے اہم واقعات اور مختلف انداز اور عمر میں کئی روپ نمایاں ہیں۔فلم میں اداکارپاریش راول، منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرمااوردیامرزابھی کام کررہی ہیں۔ یہ فلم جون میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :