پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیا

بدھ 25 اپریل 2018 14:42

فیصل آباد۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن (انٹر نیشنل نائزاوئیر نیس ڈے ) بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا گیا جبکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ اس موقع پر واکس، سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں کا اہتمام بھی کیاگیا جن سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، دانشوروں اور ماحولیات ایکسپرٹ نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 25اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد شور سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی ، اس کے انسانوں اور جنگلی حیات پر مضر اثرات سمیت دیگر امور کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیانے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا۔