محمد ایاز الیاس کا تبادلہ،محمد فرید غوری سیکشن افسر وائلڈلائف تعینات

4 ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز وائلڈلائف کے عہدے پر ترقی دید ی گئی

بدھ اپریل 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض کی سفارشات پر سیکرٹری محکمہ جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری میاں وحیدالدین نے سیکشن افسر کے تبادلے اور 4 ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسران جو عارضی بنیادوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وائلڈلائف کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے انہیں باقاعدہ طورترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسر پاکپتن محمدفرید غوری کا تبادلہ کرکے انہیں سیکشن افسر وائلڈلائف تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ان کے پیش رو محمد ایاز الیاس کی خدمات ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس کے حوالے کردی گئیں ہیں ۔ ریگولربنیاد پر ترقی پانیوا لوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پیرووال خانیوال میاں محمد عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سائنسز گٹ والا ڈاکٹر محمد اختر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور جام ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن شامل ہیں ان تمام افسران کو اپنی موجودہ جائے تعیناتی پر ہی فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :