آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر والے بینرز لگ گئے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 15:21

روالپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) مری روڈ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر والے پینا فلیکس لگ گئے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں تصویر شائع کی گئی ہے۔جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر فلیکس پر آویزاں ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ فلیکس پر یہ نعرہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ پاک فوج پختون، ایک عمارت دو ستون‘۔ یہ بینر تحفظ پاکستان مومنٹ کی طرف سے لگائے گئے ہیں جس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہم غیر ملکی مداخلت کو نا منظور کرتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہرسازش کی مذمت کرتے ہیں۔