کوئٹہ دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت اور افسوناک ہیں ،مفتی محمدنعیم

بدھ 25 اپریل 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سمیت دیگر ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشتگردی کا کاروائیوں میں سرگرم ہیں ۔ حکمرانوں کی بے پایاں پالیسیوں اور سیاسی رسہ کشی سے دہشتگرد منظم ہورہے ہیں ، سیاسی استحکام ملکی سلامتی کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کلبوشن کی گرفتاری اور دیگر شواہد سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی کاروائی میں بھارت ملوث ہے،ایک طرف بھارت اور دیگر ملک دشمن طاقتیں پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کی سپورٹ کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں تو دوسری جانب منظم منصوبہ بندھی کے تحت افغانستان کو پاکستان سے لڑانے کی مکروہ سازشیں کی جارہی ہیں ، امریکا بھارت کو خطے کا چوہدری بنانے کا خواب دیکھ رہاہے ، انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام ملکی سلامتی کا ضامن ہے، حکمرانوں کی بے پایاں پالیسیوں اور سیاسی رسہ کشی سے دہشتگرد پھر منظم ہورہے ہیں ،اس وقت ملک کے تمام سیاستدانوں کو متحد ہوکر ملکی حالات کے بارے میں سوچنا ہوگافوج اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے عظیم قربانیاں دیکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اورایک بار پھر تسلسل سے دہشتگردی کے واقعات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔