ڈیرہ،ٹریفک حادثے میں تیزر فتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل جاں بحق

بدھ 25 اپریل 2018 18:17

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ٹریفک حادثے میں تیزر فتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار حمید اللہ جاں بحق ہوگیا ،ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

پنیالہ کے علاقہ عبد الخیل پنیالہ روڈ پرتیز رفتار ڈمپرTAG677 کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حمید اللہ ولد عصمت اللہ سکنہ گنڈیر خیل شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ، نواب پولیس نے متوفی کے والد کی عصمت اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔