شب برات سے قبل مساجد کے اطراف صفائی اور روشنی کے انتظامات، قبرستانوں میں جھاڑیوںکی کٹائی اور روشنی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، عزیز اللہ آفریدی

بدھ 25 اپریل 2018 19:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ شب برات کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات اور قبرستانوں میں جھاڑیوںکی کٹائی ،راستوں کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ روشنی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں تعارفی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح ،سپرٹینڈنگ انجینئر ،چاروں زونوں کے XENاور تمام ڈپارٹمنٹل ہیڈز کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندے بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیرمین نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران کو بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذبرداشت نہیں کی جائے گی ۔

میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح نے گفتگو کرتے ہوئے تمام ڈپاٹمنٹل ہیڈز کو شعبہ جاتی رپورٹ مرتب کرنے اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی اور کیماڑی زون میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں کو سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرکے ان کا فیول فوری بند کردیا جائے جبکہ اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے قائم مقام چیرمین کو بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ شب برات کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی ،راستوں کو ہموار کرنے اور روشنی کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے چاروں زونوں کے افسران اور عملہ شب روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :