لاہور ہائیکورٹ: باب پاکستان منصوبہ مکمل نہ ہونے پر پنجاب حکومت کو کارروائی کا حکم

بدھ 25 اپریل 2018 19:29

لاہور ہائیکورٹ: باب پاکستان منصوبہ مکمل نہ ہونے پر پنجاب حکومت کو کارروائی ..
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 28 برس گزرنے کے باوجود باب پاکستان کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کیخلاف اپیل پر پنجاب حکومت کو اڑھائی ماہ میں ٹینڈر کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بدھ کوپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی اپیل پر سماعت کی جس میں 28 برس گزرنے کے باوجود منصوبہ کی تکمیل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی، دوران سماعت اپیل کنندہ کے وکیل شیراز ذکا ء نے عدالت کو بتایا کہ باب پاکستان کی تعمیر شروع ہوئے 28 سال ہو گئے لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، وکیل نے نشاندہی کی کہ باب پاکستان کی تعمیر اور منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو باب پاکستان منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔