نیب لاہور نے فراڈ کے الزام میں مفرور ملزم اسد مجید کو گرفتار کر لیا

ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

نیب لاہور نے فراڈ کے الزام میں مفرور ملزم اسد مجید کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،فراڈ کے الزام میں مفرور ملزم اسد مجید لاہور کے مضافاتی علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم اسد مجید کو 2015ء میں احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا،ملزم اسد مجید نے عوام کو منافع کا لالچ دیتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورے، شریک ملزم زوالفقار تاحال مفرور جسکی گرفتاری کیلئے نیب حکام کوشاں ہے ۔

ترجمان کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ملزمان کیخلاف 2015ء میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کیا گیا،ملزمان نے دھوکہ دہی سے عوام سے کروڑوں روپے وصول کیے اور رفو چکر ہوئے۔ اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے،کرپٹ عناصر کیساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائیگی۔ملزم اسد مجید کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج ( جمعرات ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔