صحبت پور ،شاہنواز بگٹی گوٹھ میں آتشردگی کے سبب 7گھر وں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،پولیس

بدھ 25 اپریل 2018 19:39

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں سولر پینل سے آتشردگی کے سبب 7گھروں کے سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق بدھ کو صحبت پور کے علاقے شاہنواز بگٹی میں سولر پینل کے تار سے سپارکنگ کے سبب آگ بھڑک اٹھی جس سے دیکھتے ہی دیکھتے گائوں کے 7گھروں کا سامان جلس کر راکھ بن گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :