پاک فوج نے افغانستان سے پاکستان پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

بدھ 25 اپریل 2018 20:06

پاک فوج نے افغانستان سے پاکستان پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) سیکیورٹی فورسز نیآپریشن ردالفساد کے تحت خیبرپختونخواہ میں خفیہ اطلاعات پردہشتگردی کی بڑی واردات ناکام بنا تے ہوئے 2خود کش حملہ آورپکڑ کر ان سے سے خود کش جیکٹس اورمواصلاتی مواد برآمد کر لیا ،دالبندین میں دہشتگرد گرفتارکرکی400 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں 2خود کش حملہ آور پکڑے لیے۔ دہشتگردوں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں۔ دونوں دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے۔ دہشتگردوں سے خود کش جیکٹس اورمواصلاتی مواد برآمد ہوا ہے۔اسی طرح سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی کے قریب خفیہ اطلاعا ت پرآپریشن کیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں دہشتگرد گرفتارکرکی400 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلی ہیں یہ دہشتگرد نوکنڈی سے خاران جا رہا تھا ۔