ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون9 گرفتار

بدھ 25 اپریل 2018 20:14

ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون9 گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون9 گرفتارتفصیل کے مطابق ایف آئی اے فیصل آبادریجن نے سرگودھا اور فیصل آباد میں انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو کینڈا جرمنی دبئی سعودی عرب عمان بجھوانے کا جھانسہ دیکرلاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں کار وا ئی کرتے ہو ئے سرگودھا اور فیصل آباد سے 9ملزمان جن میں انیق عمر ،محمد نصیر ،غلام مصطفی ،اصغر علی،رضوان اصغر،فرحان اکرم ،ارشد محموداور حبیب الرحمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ملزمان نے شہریوں کو نہ رقم واپس کی اور نہ ہی بیروں ممالک بھجوایا ایف آئی نے الزمات ثا بت ہو نے پر گرفتاری ڈا لی ۔