پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرگودھا ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں

ملاوٹ شدہ بیسن تیار کرنے پربیسن پر ڈکشن یونٹ اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف ہوٹل سر بمہر کر دیا، صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 37ہزارکے جرمانے عائد کئے

بدھ 25 اپریل 2018 20:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے ملاوٹ شدہ بیسن تیار کرنے پربیسن پر ڈکشن یونٹ اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف ہوٹل بھی سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 37ہزارکے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کرتے ہوئے ملوث افرادکووارننگ نوٹسز جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈا تھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور اس کے گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے بلاک نمبر 22 سرگودھا میںخضر بیسن پراڈکشن یونٹ کوملاوٹ شدہ بیسن کی تیار کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،بیسن میں مکھیوںکی موجودگی ، غیر معیاری رنگ استعمال کرنے،گندے اور ٹوٹے ہوئے فرش پر بیسن تیار کرنے اورملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بیسن پر ڈکشن یونٹ سیل کر دیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاری اڈا روڈ سرگودھا پر واقع قائدہ آباد ہوٹل کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،سالن میں مکھیوں کی موجودگی ،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور کیمکل ڈرمز کے استعمال پر قائدہ آباد ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں مختلف ہوٹلز ،سویٹس اینڈ بیکر ز پر دوران معائنہ 27 فوڈ پوائنٹس کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،کھانے پینے کی اشیاء میں مکھیوں کی موجودگی ، حشرات کی بہتات ،غیر معیاری اشیاء خورد نوش فروخت کرنے،زائید المیعاد اشیاء کی موجودگی ،ریکارڈ کی عد م موجودگی ،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے ،کھل ورکنگ ایریا میں گندی بدبودار نالیوں کی موجودگی اور زائدلمعیاد گوشت فروخت کرنے کی بنا پر مجموعی طورپر1لاکھ37ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔

متعدد فوڈ پوائنٹس ، سویٹس اینڈبیکرز،چکن سیلز سینٹر، کریانہ سٹورز،ہوٹلز،بر گر پوائنٹس اور آئس کریم پوائنٹ سے 22100غیر میعاری قلفیاں اور 642عددغیر میعاری آئس کریم کپ ، مضر صحت اور زائدالمعیادخراب تیل،نان فوڈ گریڈ کلر،مصالحہ جات،کولڈدرنگس اورکیچپ تلف کر دیا ۔مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔