کوئٹہ میں پولیس وین پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ڈیرہ بگٹی میں ادا کردی گئی

بدھ 25 اپریل 2018 20:48

ْسوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس وین پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل علی نواز بگٹی کی نماز جنازہ ڈیرہ بگٹی میں ادا کردی گئی ،شہید پولیس اہلکار کے نماز جنازہ میں پولیس ،ایف سی آفیسران کے علاوہ قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید پولیس اہلکار کے میت کو سلامی دی جس کے بعد شہید پولیس اہلکار کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ڈیرہ بگٹی کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔