ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لیے بینر لگ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 19:34

ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لیے بینر لگ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) :ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لیے بینر لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب کرپشن کے الزامات اور دوسی جانب اندرونی خلفشار نے حکمران جماعت کو کمزور سے کمزور ترین کر دیا۔ختم نبوت کے معاملے کے ساتھ چھڑ چھاڑ اور اس طرح کے دیگر معاملات نے مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث لوگوں نے اگلے الیکشن میں حکمران جماعت کوووٹ دینے سے بھی انکار کرنے کا اظہار شروع کر دیا۔حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ نہ مانگنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔تصویر میں موجود بینر پر درج عبارت کا متن یچھ ہوں ہے کہ کوئی ن لیگی امیدوار ایم این اے اور ایم پی اے کا ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں۔اس طرح کی صورتحال نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔