ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری اور بروقت تکمیل کے سلسلے میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے،کمشنر کوئٹہ

بدھ 25 اپریل 2018 21:27

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری اور بروقت تکمیل کے سلسلے میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ عوامی وسائل اور سرکاری فنڈز کے ضیاع کو روکا جاسکے۔اس کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں میں اجتماعی نوعیت کے زیادہ سے زیادہ منصوبوں کو دی جائے۔

تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبوں کی تکمیل سے دوردراز علاقوں کے عوام کے بے شمار مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کورڈینٹرکمیٹی(DCC)کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ،ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ ،لوکل گورنمنٹ ، ڈویژن ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ، ڈونل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ای ڈی ائو ز اور ڈی ایچ ائو ز کے علاوہ دیگر ضلعی آفسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ پی ایس ڈی پی اور وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت تمام منصوبوں کی پائیداری،معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں کوتاہی برتانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے ا س سلسلے میں غفلت برتنے والے اسٹاف کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لئے تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک اور تعاون سے اقدامات کریںاوراس منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں حائل رکائوٹوں کو جلداز جلد ختم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقررہ حد سے زائد تعمیرات گرئے جائیں۔اس کے علاوہ شہر کے بڑے بڑے سیوریج نالوں پر بنائی گئی تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام عوام تفریحی مقامات اور پارکوں کی فوری تعمیر اور مرمت کروائی جائے تاکہ لوگوں کو صحت مند ماحول میسرآسکے۔اس کے علاوہ اسکولوں میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ دور داز کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔شاہرائوں پر ٹریفک جام کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہو ں نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے تمام اضلاع میں خصوصی مہمات کا آغاز کیاجائے جس میں شاہرائوں ،گلیوں اور محلوں کی صفائی کو یقینی بنائی جائے ۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ دویژن کو تمام اضلاع کے جاری منصوبوں اورنئے منصوبوں کے حوالے سے مختلف بریفنگ اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔