ثناء بلوچ نے کوئٹہ میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالوں کی سول ہسپتال میں عیادت کی

بدھ 25 اپریل 2018 21:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں خود کش دھماکہ میں زخمی ہونے والے بی سی اہلکار و خاران کے رہائشی نثار احمد و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں جا کر عیادت کی ثنائ بلوچ نے ڈاکٹروں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ زخمی افراد کی علاج معالجہ پر توجہ دیکر دنیا و آخرت میں ثواب داریں حاصل کریں ،ثناء بلوچ نے زخمی افراد کے رشتہ داروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نثار احمد و دیگر کے علاج معالجہ کے لیئے تمام ضروریات کو پورا کی جائیگی تاکہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اس موقع پر نثار آحمد و دیگر زخمیوں اور انکے رشتہ داروں نے ثناء بلوچ کی عیادت کے لیئے آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کی اور انکی انسانیت دوست عمل کو سراہایا۔