کرن جوہر فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے 15کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ لگائیں گے

جمعرات اپریل 13:13

کرن جوہر فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے 15کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ لگائیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے 15کروڑ روپے کی لاگت سے ممبئی میں پرانی دہلی کا سیٹ لگائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے 15کروڑ کی لاگت سے ممبئی میں پرانی دہلی محلہ کا سیٹ لگائیں گے اور سیٹ کے ڈیزائن اور دھانچے کے لئے کرن جوہر نے امریتا مہل نکائی کی خدمات حاصل کر لی ہیں جس میں محل کے ساتھ پرانی دہلی محلہ کا سیٹ بھی لگایا جائے گا جبکہ اس کے لئے بھاری سکیورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ سیٹ کی کوئی بھی تصویر لیک نہ ہو سکے۔ ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔