تعلیم و صحت کو فعال بنانے ،

عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہیں، پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بی ایچ یوز کی کارکردگی قابل تعریف ہے، ڈ پٹی کمشنر محمد اکبر ترین کی’’ اے پی پی‘‘ سے با ت چیت

جمعرات 26 اپریل 2018 15:26

ہرنائی۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد اکبر ترین نے کہاکہ تعلیم و صحت کو فعال بنانے اور عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہیں ،پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بی ایچ یوز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،ڈپٹی کمشنر کا پی پی ایچ آئی کے ضلعی آفس کا دورہ ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی تھے، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بی ایچ یوز اور ان میں عوام کو دی جانے والی صحت کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ضلع کے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں پی پی ایچ آئی کے نگرانی میں چلنے والے بی ایچ یوز مکمل طورپر فعال اور سٹاف پابندی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد اکبر ترین اور ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے پی ایچ آئی آفس اور ڈسٹرکٹ ادویات سٹور کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکبر ترین نے ’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت پی پی ایچ آئی کے ساتھ ملکر ضلع میں بنیادی مرکز صحت کی فعالیت اور انہیں وسائل فراہمی کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے پی پی ایچ آئی کے زیرنگرانی چلنے والے بی ایچ یوز کی کارکردگی اطمینا ن بخش ہے ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں محکمہ تعلیم اور صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت کے دورے کئے جائے گے انہوں نے کہاکہ چاہیے محکمہ صحت ہو یا تعلیم انکے سٹاف اپنے فرائض پابندی سے سرانجام دیں فرائض میں غفلت لاپرواہی اور غیر عملے کے خلاف سخت محکمہ ایکشن ہوگا انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :