رحیم یار خان، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کیخلاف فارمیسی ایسوسی ایشن کی ہڑتال

جمعرات 26 اپریل 2018 15:28

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف فارمیسی ایسوسی ایشن کی رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب میں مکمل ہڑتال۔ میڈیکل اسٹور مکمل بند ۔ فارمیسی مالکان کے مطابق حکومت ہمیں بے جا ہراساں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اتائی اپنے کلینک بند کر کے رو پوش ہو گئے جبکہ دوسری جانب شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے پرنسپل کے مطابق مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور ان کے لئے علیحدہ کاؤنٹر لگا دئیے گئے اور ڈاکٹروں کو ہدایات دی ہیں کہ آخری مریض تک چیک کرنا ہے چاہے جتنی دیر ڈیوٹی دینا پڑے۔

متعلقہ عنوان :