سی ڈی اے نے فیض آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گاڑیوں کے چھ اڈوں کو مسمار کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے فیض آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گاڑیوں کے چھ اڈوں کو مسمار کر دیا۔ یہ آپریشن سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے جمعرات کو کیا گیا۔ یہ آپریشن فیض آباد میں غیر قانونی گاڑیوں کے اڈوں کے خلاف تھا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تمام سٹاف سمیت محمد رمضان ڈپٹی ڈائریکٹر، سٹاف آف ڈی ایم ای/ایم سی آئی کے علی سفیان نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انوائرمنٹ ونگ کا شعبہ بھی آپریشن میں موجود تھا۔ اس آپریشن کے دوران دو ایکسی ویٹر مشینز استعمال کی گئیں۔ آپریشن کے دوران چھ ٹرانسپورٹ اڈوں کے شیڈز کو مسمار کر دیا گیا۔ جن اڈوں کو مسمار کیا گیا ان میں اسلام آباد ایکسپریس، شجاع ایکسپریس، راجہ ٹریول، راجہ ٹریول II اور راجہ ٹریول III شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران ہوٹلز کے سامنے سے بورڈز بھی ہٹا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :