ْخواجہ آصف کو شرم کرنی چاہیے، حیا کرنی چاہیے اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ،ْ شیری مزاری

جمعرات اپریل 17:36

ْخواجہ آصف کو شرم کرنی چاہیے، حیا کرنی چاہیے اور قوم سے معافی مانگنی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے کہاہے کہ خواجہ آصف کو شرم کرنی چاہیے، حیا کرنی چاہیے اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیر دفاع اور پھر وزیر خارجہ ہوتے ہوئے ایک غیر ملکی کمپنی کا مالک ہونا ہی مفادات کا تصادم تھا، خواجہ آصف کو شرم کرنی چاہیے اور حیا کرنی چاہیے اور عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔شیری مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار کی برسوں کی توجہ اور جدوجہد کی بدولت کیس منتقی انجام کو پہنچا، اور بالآخرکار انصاف کا بول بالا ہوا، کوڑا کرکٹ سے نجات ملی۔