ماڈل فضا علی نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا اعلان کردیا

ایاز ملک نامی شخص سے دوسری شادی کی، ساتھ شوبز کو چھوڑ رہی ہوں ، اداکارہ و ماڈل

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

ماڈل فضا علی نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اداکارہ نے یہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر کیا۔فضا علی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جو ان کی دوسری شادی کی ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے اپنی دوسری شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایاز ملک نامی شخص سے شادی کی ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ شوبز کو بھی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ میں فضا علی نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کا مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس پر نشر ہونے والا اپنا گیم شو کا کانٹریک پورا ہونے تک مکمل کریں گی، جس کے بعد وہ کسی بھی شو یا پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایاز ملک کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کررہی ہیں، اور ان دونوں کو اپنے گھرانے اور دوستوں کی دعاں کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے اپنا نام بھی فضا علی سے تبدیل کرکے فضا ایاز ملک رکھ لیا ہے۔خیال رہے کہ فضا ایاز ملک نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے کی تھی، جس کے بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے فرال رکھا۔۔