سپریم کورٹ نے عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

یہ توہین عدالت کامعاملہ نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

جمعرات اپریل 21:25

سپریم کورٹ نے عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کامعاملہ نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ عابدشیرعلی کی ہدایت پرعدالت عظمی کی بجلی کاٹی گئی،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ توہین عدالت کامعاملہ نہیں ہے،عدالت نے عابدشیرعلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ محموداخترنقوی آپ نے سینکڑوں درخواستیں دائرکررکھی ہیں،آپ بتادیں،کتنی درخواستیں باقی ہیں ،اس پر محموداختر نقوی نے بھی عدالت سے معافی مانگ لی۔