پاکستان تحریک انصاف نے جنگ اور جیو گروپ کا بائیکاٹ ختم کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 اپریل 2018 19:15

پاکستان تحریک انصاف نے جنگ اور جیو گروپ کا بائیکاٹ ختم کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے جنگ اور جیو گروپ کا بائیکاٹ ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2013 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنگ گروپ اور جیو کے ساتھ معاملات خراب ہو گئے تھے اور نوبت یہاں تک آ پہنچی تھی کہ ملک کی ابھرتی ہوئی سیاسی قوت نے ملک کے سب سے بڑی میڈیا گروپ سے بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان تحریک انصاف نے جنگ اور جیو گروپ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ اور جیو گروپ کے صحافیوں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جیو اور جنگ گروپ کے ساتھ بائیکاٹ ختم کر دیا جائے۔بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ جنگ اور جیو سے منسلک صحافیوں کی درخواست پر کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے جنگ اور جیو گروپ کا بائیکاٹ ختم کردیا