نجی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آنیوالا شخص 3 موبائل فون چوری کرکے فرار

جمعرات 26 اپریل 2018 22:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) کراچی میں شارع فیصل پر واقع نجی سکیورٹی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آیا شخص نجی سیکیورٹی کمپنی سے موبائل چوری کرکے چلتا بنا۔

(جاری ہے)

کراچی میں سیکیورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کی اپنی سیکیورٹی کمزور نکلی، نجی سیکیورٹی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آنے والے شخص نے آفس سے 3 موبائل چوری کرلیے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم انٹرویو دینے کے لیے آتا ہے اور 3موبائل فونز چوری کرکے آفس سے فوری طور پر نکل جاتا ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قانون نافذ کرنے والے ادارے کو فراہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :