کامونکے،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال، ایمر جنسی مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:32

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب ڈرگ آرڈیننس 2017ء میں شامل کی گئی سزاؤں کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال جس کی وجہ سے ہسپتال میں ایمر جنسی مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق کامونکے میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں ایمر جنسی مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،مین بازار ، مٹھا ئی والا گلہ ، جی ٹی روڈ ،فیض مدینہ بازار، عالمگیر روڈ، منڈیالہ روڈاور سول ہسپتال روڈسمیت شہر کے متعددمقامات پر قائم میڈیکل سٹورزاحتجاجاً بندہیں نجی ہسپتالوں کے اندر فارمیسی پر مہنگے داموں ادویات فروخت کی جارہی ہے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز کلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترمیمی ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منطوری کا وعدہ کیاتھا مفاہمتی کوششوں کے باجود پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ہڑتالی دکانداروں نے مین بازار میں ریلی بھی نکالی اور ریلی کے اختتام پر فو ڈ سٹریٹ پر ہڑتالی کیمپ لگا کراحتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :