برسوں بعد قومی ائیرلائن سے متعلق بڑی خوشخبری

جمعرات 26 اپریل 2018 23:44

برسوں بعد قومی ائیرلائن سے متعلق بڑی خوشخبری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے مالی مجبوریوں ،مشکل اور غیر یکساں مسابقتی ماحول کے باوجود مالی سال 2017-18میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،پی آئی اے نے 32ائیر کرافٹ پر مشتمل اپنے بیڑے کی تزئین و آرائش کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اقتصادی جائزہ برائے مالی سال 2017-18کے مطابق ایک نیا تزویراتی پلان 2018-22واضع کیا گیا ہے جس میں قومی اہیمت کی حامل ایئر لائن کی کارکردگی میں بہتری کے لئے 5سالہ طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے ۔

پی آئی اے کو روٹ کی معقولیت پذیری اور عارضی طور پر اپنے نیویارک روٹ معطل کرنے کی وجہ سے 1.2ارب کا نقصان ہورہا ہے ۔پی آئی اے نے اپنے تمام جہازوں میں سیٹوں کی جامہ پوش ،قالین تبدیل کی اور نہایت چھوٹی سے چھوٹی سطح تک گہری صفائی کی ۔