شاہ رخ خان کا گانے ’’چھیاں چھیاں‘‘ پر ایک بار پھر اسی انداز میں ڈانس

جمعہ 27 اپریل 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’ دل سے‘‘ کے معروف گانے ’’چھیاں چھیاں‘‘ پر ایک بار پھر ڈانس کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے دبئی میں جیولری کے ایک شوروم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی درخواست پر اپنی فلم ’’دل سے ‘‘ کے معروف گانے ’’چھیاں چھیاں ‘‘ پر ایک بار پھر اسی انداز میں ڈانس کرکے مداحوں کے دل جیت لے لئے جیسا انہوں نے فلم میں کیا تھا۔